کائنات کے آغاز میں نمودار ہونیوالی کہکشاں دریافت

کائنات کے آغاز میں نمودار ہونیوالی کہکشاں دریافت

ہیوسٹن(نیٹ نیوز)ناسا کے زیرِ اہتمام خلائی دوربین جیمس ویب اور چاندرا ایکس رے آبزرویٹری سے حاصل ہونے والے حیران کن مشاہدات نے سائنسدانوں کو چونکا دیا اور کائنات کی ابتدا سے متعلق برسوں پرانے نظریات کو ازسرِنو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے ۔

تازہ شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عظیم دھماکے کے بعد کائنات نے جس رفتار سے نشوونما پائی، وہ ماضی میں لگائے گئے اندازوں سے کہیں زیادہ تیز تھی اور کہکشائیں و عظیم ساختیں توقع سے بہت پہلے وجود میں آ گئیں، یہ دریافت نہ صرف کائناتی ارتقا کی سمجھ کو بدل سکتی ہے بلکہ کائنات کی پیدائش اور اس کے پھیلا سے متعلق بنیادی سوالات کو بھی ایک بار پھر بحث کے مرکز میں لے آئی ہے ۔ان مشاہدات سے عندیہ ملتا ہے کہ عظیم دھماکے کے بعد کہکشاں کا ایک مجموعہ اس وقت سے کہیں پہلے تشکیل پا گیا، جتنا پہلے سمجھا جاتا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں