نُعمان آئی لینڈ، جہاں سمندر نے تاریخ کو گود لے رکھا ہے
ریاض(نیٹ نیوز)سعودی عرب کے تبوق ریجن میں دُبا پورٹ کے جنوب میں واقع نُعمان آئی لینڈ ریڈ سی کا ایک ابھرتا ہوا سیاحتی مرکز بن رہا ہے ۔ یہ جزیرہ امالا منصوبے کا حصہ ہے ، جہاں قدرتی حسن اور بحری تاریخ کا دلکش امتزاج دیکھنے کو ملتا ہے ۔
جزیرے کے قریب 1969 میں ڈوبنے والا نانٹس نامی بحری جہاز آج ایک مصنوعی ریف کی شکل اختیار کر چکا ہے ، جو سمندری حیات کے لیے محفوظ مسکن بننے کے ساتھ ساتھ غوطہ خوری کے شوقین سیاحوں کے لیے بھی بڑی کشش رکھتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ پائیدار سیاحت کو فروغ دینے کی ایک نمایاں مثال ہے ، جو ریڈ سی کے قدرتی ماحول کے تحفظ کے ساتھ سیاحت کو نئی جہت دے رہا ہے ۔جزیرے کے عظیم الشان پہاڑ ہوں یا کم اونچی پہاڑیاں، ہر مقام سے مملکت کے مغربی ساحلی علاقے کے دور تک پھیلے ہوئے دل موہ لینے والے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔