گریمی ایوارڈز،بلی ایلش کا گانا سانگ آف دی ایئر قرار
لاس اینجلس (آئی این پی) دنیا کے سب سے بڑے میوزک گریمی ایوارڈز میں گلوکارہ بلی ایلش کا وائلڈ فلاورسانگ آف دی ایئر قرار دیدیا گیا۔
لاس اینجلس میں رنگوں،روشنیوں اورخوشبووں سے سجی گریمی ایوارڈزکی رنگارنگ تقریب میں موسیقی کے عالمی ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ، سانگ آف دی ایئر 2025 گلوکارہ بلی ایلش کے وائلڈ فلاور کے نام رہا۔ بہترین نئی فنکارہ کا گریمی ایوارڈ 26 سالہ اولیویا ڈین کو مل گیا جبکہ البم آف دی ایئر اور بہترین گلوبل پرفارمنس کا ایوارڈ پورٹو ریکو کے ریپربیڈ بنی نے اپنے نام کیا۔ بہترین سانگ رائٹر ایمی ایلن قرار پائیں۔