اصل کام اور محنت اپنی پہچان خود بناتی ہے:راکول پریت سنگھ

اصل کام اور محنت اپنی پہچان  خود بناتی ہے:راکول پریت سنگھ

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اداکارہ راکول پریت سنگھ نے پیڈ پی آر کلچر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے اسے غیر ضروری اور منفی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل کام اور محنت بالآخر اپنی پہچان خود بناتی ہے ۔زوم کے ساتھ بات چیت کے دوران راکول نے اداکاراؤں پر دباؤ پر روشنی ڈالی جنہیں کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی موجودگی کو صرف جارحانہ تشہیری حکمتِ عملی کے ذریعے برقرار رکھیں، بجائے اس کے کہ ان کا کام بولے ۔رکول کا کہنا تھا کہ ہم سب کو تھوڑا بہت پی آر کرنا پڑتا ہے ، اپنی موجودگی دکھانی پڑتی ہے لیکن کچھ لوگ دوسروں کو نیچا دکھانے تک چلے جاتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں