زندگی کی سب سے بڑی خوشی بیٹیاں ہیں:منیب بٹ
کراچی(این این آئی)اداکار منیب بٹ نے کہاہے کہ ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشی ان کی بیٹیاں ہیں،کامیابی کا اصل معیار اطمینان اور شکرگزاری ہے ۔
ایک انٹرویو میں منیب بٹ نے کہا کہ جب گھر جاتا ہوں جس طرح تینوں بیٹیاں ملتی ہیں اور خوش ہوتی ہیں تو مجھے بہت اچھا لگتا ہے ۔ منیب بٹ نے کہاکہ اداکار کی کامیابی وہ ہے کہ وہ معاشرے کو ایسا پیغام دے جس سے بہتری پیدا ہو، ہمیں اللہ نے فیم سے نوازا ہے تو ہمیں اچھی بات عوام تک پہنچانی ہے ۔