دھنوش سے شادی کی افواہیں ، یہ سب خوفناک ہے :مرونال ٹھاکر
بھارتی اداکارہ مرونال ٹھاکر نے اداکار دھنوش سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب خوفناک ہے ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘میں؟ نہیں، بالکل نہیں۔ میرا خیال ہے کہ 14 فروری دراصل یکم اپریل ہے ، یعنی اپریل فولز ڈے ۔
کیونکہ مجھے نہیں معلوم یہ خبر کس نے شروع کی۔ انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا، ‘یہ وقت واقعی خوفناک ہے ۔ مرونال نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی شادی یا دھنوش کے ساتھ تعلق کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔