جب چاہیں روئیں، اپنے جذبات کا اظہار کریں :ہانیہ عامر
کراچی (آئی این پی) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں ایک شو کے دوران انکشاف کیا کہ وہ بہت جذباتی ہیں’ بغیر کسی وجہ کے رونے لگ جاتی ہیں۔ ہانیہ عامر نے کہا کہ ایک بار تو محض لوگوں کو خوشی سے ناچتے دیکھ کر مہندی میں بھی رونے لگی تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ اپنے جذبات کو دباؤ مت، یہی وجہ ہے کہ بہت سی خواتین جدوجہد کرتی ہیں کیونکہ وہ اپنے احساسات کو چھپاتی ہیں، زیادہ تر خواتین اپنے بچوں، شوہروں اور ساس سسر کو ترجیح دیتی ہیں اور اس وجہ سے اپنے جذبات ظاہر نہیں کرتیں، بعد میں ذہنی اور جسمانی صحت کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ، لہذا جب چاہیں روئیں، اپنے جذبات کا اظہار کریں اور دوستوں سے بات کریں۔