ماں کے بغیر خود کو خوفزدہ محسوس کرتی ہوں:حنا آفریدی
کراچی (آئی این پی)اداکارہ و ماڈل حنا آفریدی اپنی مرحومہ والدہ کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔ اداکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری امی کے انتقال کے بعد خود کو سنبھالنا بہت مشکل تھا۔
ماں کو کوئی بھلا نہیں سکتا کیونکہ جب وہ زندہ ہوتی ہیں تو یہ احساس ہوتا ہے کہ کوئی آپ کیلئے دعا کر رہا ہے ، مجھے اپنی امی کی بہت یاد آتی ہے ، والدہ کی موجودگی میں مجھے ایک اطمینان محسوس ہوتا تھا مگر اب میں خود کو خوفزدہ محسوس کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ والدہ کے انتقال کے بعد میں زیادہ سنجیدہ اور ذمے دار ہو گئی ہوں۔