اے آر رحمان کے دفاع میں انورادھا سامنے آگئیں
ممبئی (آئی این پی)بھارت کے موسیقار، گلوکار اور گیت نگار اے آر رحمان کے حالیہ بیان پر ہونے والی تنقید پر گلوکارہ انورادھا پودوال ان کے دفاع میں سامنے آگئیں۔ انورادھا نے تنقید کو مسترد کر دیا اور رحمان کو نہایت روحانی اور باوقار فنکار قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی موسیقی ہی ان کے کردار اور مقام کی عکاسی کرتی ہے ۔
انورادھا نے واضح کیا کہ اگرچہ ان کی رحمان سے کبھی ذاتی ملاقات نہیں ہوئی، تاہم ان کے بارے میں ان کی رائے کئی دہائیوں تک ان کی موسیقی سننے اور ان کے کام کا مشاہدہ کرنے سے بنی ہے ۔