میرے شوہر تمام خواتین کیلئے عاشق مزاج :بینا چودھری
کراچی (این این آئی)سینئر اداکارہ بینا چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر عاشق مزاج ہیں، ان کا خواتین کی جانب جھکا ؤتلخ حقیقت ہے ۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ خوبصورت خواتین کی جانب میرے شوہر کا جھکاؤ ایک حقیقت ہے ، جس کا مجھے برسوں تک سامنا کرنا پڑا۔بینا نے کہا کہ میں نے متعدد بار اپنے شوہر کو معاف کیا اور حالات کو سنبھالنے کی کوشش کی، تاہم ان کے مزاج میں خاص تبدیلی نہ آ سکی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص کی فطرت میں عاشق مزاجی شامل ہو تو اسے مکمل طور پر ختم کرنا ممکن نہیں کیونکہ یہ اس کی فطرت کا حصہ بن چکی ہوتی ہے ، میں نے 25برس تک اپنے شوہر کو بدلنے کی کوشش کی، مگر میں نے اب تمام کوششیں چھوڑ دی ہیں۔