کراچی آرٹس کونسل میں ’’کتھک رقص ‘‘ پیش کیاگیا
کراچی (شوبزڈیسک )آرٹس کونسل میں کتھک کے ضبط اور نزاکت کی شاندار پیشکش ‘‘اقسامِ ناچ: اندازِ کتھک’’ کے عنوان سے دو روزہ ‘‘کتھک رقص’’ کراچی آرٹس کونسل میں شاندار انداز میں پیش کیا گیا۔
اس موقع پر جنوبی ایشیا کے نہایت نفیس کلاسیکی رقص کتھک کے ضبط، نزاکت اور جذباتی گہرائی کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا۔یہ شو معروف کوریوگرافر اور کتھک کے استاد محسن بابر کی کوریوگرافی پر مبنی تھا، جس میں 12 رقاص شامل تھے ۔