اطالوی انفلوئنسرڈیمیانو البرتی 23 برس کی عمر میں چل بسے
لندن(شوبزڈیسک)معروف اطالوی سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈیمیانو البرتی 23 سال کی عمر میں کینسر سے طویل جدوجہد کے بعد چل بسے۔
ان کے اہلِ خانہ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں ان کی موت کی تصدیق کی۔ 16 فروری کو انسٹاگرام پر جاری کیے گئے بیان میں خاندان نے مختصر مگر جذباتی الفاظ میں لکھا ہے کہ ہم میں سے ایک حصہ ہمیشہ کے لیے ہم سے جدا ہو گیا، اہلِ خانہ نے اُن تمام مداحوں اور حمایتیوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے جو اس مشکل سفر میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔