اداکار آغا طالش کی 28 ویں برسی آج منائی جائے گی
لاہور(شوبز ڈیسک)پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار آغا طالش کی28ویں برسی آج منائی جائے گی اس سلسلے میں فلمی حلقوں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں ان کی فنی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
آغا طالش نے چار سو سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔آغا طالش کا اصل نام آغا علی عباس قزلباش تھا وہ لدھیانہ میں پیدا ہوئے وہ فن اداکاری سے منسلک تھے قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئے جہاں کی فلم انڈسٹری میں انہوں نے طالش کے نام سے شہرت پائی۔