شوبز میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے :اریبہ حبیب
لاہور(این این آئی) اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے ،بس سب اچھے سے ملتے ہیں۔
شوبزمیں صرف عمر سے بڑے لوگوں سے دوستی رکھی ہے جن کا تجربہ بہت زیادہ ہوتا ہے تو حسد کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا، اظفر رحمان میرے اچھے دوست ہیں اور میرا دوسرا ڈرامہ ان کے ساتھ تھا انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں دیپک پروانی کی تقریب میں بندی لگا کر پہنچ گئی تو بہت تنقید ہوئی ، جب پہلا ڈرامہ کیا تو انسٹاگرام پر نیا اکاؤنٹ بنایا تھا ،لوگوں نے میری بینڈ بجادی تھی، میرا پہلا ڈرامہ تھا تو میں کمنٹ پڑھا کرتی تھی مجھے برا لگا کہ لوگ کردار کو ایسا کیوں سمجھ رہے ہیں۔