کیا جنات انسان پر حاوی ہوسکتے ہیں؟ جویریہ سعود نے واقعہ سنادیا
کراچی (شوبزڈیسک )اداکارہ جویرہ سعود نے جنات کے انسان پر حاوی ہونے سے متعلق کہا کہ میں جب رمضان ٹرانسمیشن نہیں کرتی تو اعتکاف میں بیٹھتی ہوں،ایک رات جب میری آنکھ کھلی تو مجھے سامنے اپنا ہی عکس دکھائی دیا ، میں کچھ بولنا چاہ رہی تھی لیکن بول نہیں پارہی تھی۔
پھر میرے عکس نے آدمی کی آواز مجھ سے کوئی نام لیکر بولا کہ مجھے انہوں نے بھیجا ہے بتائیں آپ کو کیا چاہیے میری آواز تو نکل نہیں رہی تھی ، اس کے بعد اچانک میرا عکس غائب ہوگیا ،مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکا کہ یہ ہوا کیا تھا پھر میرے عکس نے آدمی کی آواز مجھ سے کوئی نام لیکر بولا کہ مجھے انہوں نے بھیجا ہے بتائیں آپ کو کیا چاہیے ؟ میری آواز تو نکل نہیں رہی تھی ، اس کے بعد اچانک میرا عکس غائب ہوگیا ،مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکا کہ یہ ہوا کیا تھا؟