علی ظفر نے نیا نعتیہ کلام \'\'سوہنا نبیؐ\'\' جاری کردیا
لاہور (شوبزڈیسک ) معروف گلوکار و نغمہ نگار علی ظفر نے اپنی نئی نعت سوہنا نبیؐ جاری کر دی ہے ، جو محبوبِ خدا حضرت محمدؐ سے محبت اور عقیدت کا ایک دلی اظہار ہے ۔ اس حوالے سے علی ظفر نے کہا کہ یہ نعت محبت اور یادِ رسول ؐ کا ایک عاجزانہ اظہار ہے ۔
ایسے وقت میں جب دنیا اکثر تقسیم اور بے چینی کا شکار نظر آتی ہے ، نبی کریمؐ کی تعلیمات ہمدردی، عاجزی، انصاف اور باہمی احترام کی ایک طاقتور مثال پیش کرتی ہیں۔ آپ ؐ کی حیاتِ مبارکہ انسانیت کے لیے ایک روشن رہنمائی ہے ۔