نادیہ خان کے چہرے پر جھریاں، وائرل ویڈیو پر تنقید
لاہور(شوبزڈیسک) معروف میزبان اور اداکارہ نادیہ خان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئی ہیں، تاہم اس مرتبہ وجہ ان کا کوئی پروگرام یا بیان نہیں بلکہ فلٹر کے بغیر وائرل ہونے والی ویڈیو ہے جس پر مداحوں کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔
نادیہ اس وقت رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہی ہیں جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ان کی بڑی فین فالوونگ موجود ہے ۔ حال ہی میں نادیہ خان نے یوٹیوب چینل عرفانستان کو ایک انٹرویو دیا جس کا ایک ویڈیو کلپ جو بغیر کسی فلٹر کے ریکارڈ کیاگیاتھا، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا،جس نادیہ خان کی آنکھوں کے اردگرد جلد کی خشکی اور جھریاں واضح دکھائی دیں جبکہ میک اپ کے باعث جلد پر کریز بھی نظر آئے ۔ کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ خان کو ماہرِ جلد سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ وہ ڈاکٹر شائستہ لودھی سے مشورہ لیں۔