سیکنڈ رول، تھرڈ رول بھی کئے جس کا مجھے بہت نقصان ہوا:ریمبو

سیکنڈ رول، تھرڈ رول بھی کئے  جس کا مجھے بہت نقصان ہوا:ریمبو

لاہور(شوبزڈیسک )نامور اداکار افضل خان عرف ریمبو نے کہا ہے کہ شادی سے پہلے جب گھر بنانے کا الٹی میٹم ملا تو ایک دن میں 28 فلمیں سائن کرلیں،گھر بنانے کا ہدف تھا۔

 اس لئے اور اچھے خاصے کردار کرتے ہوئے سیکنڈ رول، تھرڈ رول بھی کئے جس کا مجھے بعد میں بہت نقصان ہوا۔ مجھے ایک وقت دیا گیا کہ اس ٹائم پیریڈ میں گھر بناسکتے ہو تو رشتہ ہوجائے گا ورنہ بھول جاؤ، میں نے منیجر سے کہا کہ جہاں جہاں سے پیسہ ملتا ہے پکڑلو۔ایک وقت ایسا بھی تھا کہ میں نے ایک دن میں 12 فلموں کی شوٹنگ کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں