بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج

بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج

ممبئی (شوبزڈیسک )بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 40 سالہ بادشاہ نے حال ہی میں ہریانوی فوک گانا ‘تاتیری’ریلیز کیا، جس کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا ہے ۔

پنچکولہ کے سائبر کرائم سٹیشن میں بادشاہ کے خلاف مقامی شہریوں نے ایف آئی آر درج کرائی ہے اور کہا کہ اس کا معاشرے پر منفی اثر پڑسکتا ہے ۔درج مقدمے میں گانے کے بول، میوزک ویڈیو پر مبینہ فحش مواد، نامناسب زبان اور سکول یونیفارم میں لڑکیوں کے مناظر دکھانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ حکام نے گلوکار کے خلاف معاملے کی تحقیقات انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 296، خواتین کی نازیبا نمائندگی کے ایکٹ 1986 کی دفعہ 3 اور 4 کے تحت کی جا رہی ہے ۔دوسری جانب ہریانہ اسٹیٹ ویمنز کمیشن نے بھی ازخود نوٹس لیتے ہوئے بادشاہ کو طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے ۔ یکم مارچ 2026ء کو ریلیز ہونے والا گانا بادشاہ کے ساتھ سمرن جگلان نے بھی گایا ہے ، جسے یوٹیوب پر 45 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں