ٹرولنگ نے بتایا کہ آپکا حقیقی دوست کون ہے ، :نوین وقار
کراچی (آئی این پی) اداکارہ و ماڈل نوین وقار نے کہا ہے کہ ہمارے عوام دوسروں کی باتیں کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ کہنا تھا کہ بحیثیت معاشرہ ہمیں دوسروں کے اوپر باتیں کرنے کی عادت ہے ، لوگ دوسروں کو بدنام کرنا پسند کرتے ہیں اور وہ کہانی کا صرف ایک رخ سن کر خبریں پھیلانا شروع کر دیتے ہیں۔ اداکارہ کے بقول انہوں نے ایسا خود ہوتے دیکھا ہے اور یہ افسوسناک عمل ہے ۔نوین یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہر قسم کی ٹرولنگ کا سامنا اکیلے کیا اور اسی ٹرولنگ نے انہیں زندگی کا سب سے بڑا سبق بھی دیا۔ٹرولنگ نے انہیں یہ بتایا کہ آپ کا حقیقی دوست کون ہے ۔