پرنس نرولا کے مداحوں کیجانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں:دیویا اگروال
ممبئی(شوبز ڈہیسک)بھارتی اداکارہ، ماڈل اور رقاصہ دیویا اگروال نے کہا ہے کہ انہیں ساتھی گلوکار، اداکار و ماڈل پرنس نرولا کے مداحوں کی جانب سے آن لائن بیہودہ جملوں اور تنقید کا سامنا ہے۔
33 سالہ دیویا نے کہا کہ انہیں نفرت انگیز جملوں سے مسئلہ نہیں، لیکن ریپ کی دھمکیاں کیوں دی جا رہی ہیں؟ معاملہ شو دی 50 میں دونوں کے درمیان اختلاف کے بعد سامنے آیا، دیویا نے پرنس نرولا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے مداحوں کو اشتعال دلایا۔