حاملہ نہیں ہوں ، ساڑھی کا کپڑا موٹا تھا :نینا گپتا

 حاملہ نہیں ہوں ، ساڑھی  کا کپڑا موٹا تھا :نینا گپتا

ممبئی (شوبزڈیسک ) 66سالہ بھارتی اداکارہ نینا گپتا وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا کی حیدرآباد میں ہونے والی شادی کی استقبالیہ تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

ان ویڈیوز کے بعد کچھ صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ 66 سالہ اداکارہ شاید حاملہ ہیں۔ نینا گپتا نے ان افواہوں پر ہنستے ہوئے وضاحت دی کہ وہ حاملہ نہیں ہیں۔ کوئی ‘بدھائی ہو’ نہیں ہے ، دراصل ساڑھی کا کپڑا موٹا تھا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں