سلمان کی فلم بیٹل آف گلوان کا نام تبدیل، ہدایتکار نے وجہ بتادی
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی آنے والی فلم،بیٹل آف گلوان کا نام تبدیل کر کے اسے باضابطہ طور پر ماتر بھومی: مے وار ریسٹ اِن پیس کا نام دیا گیا ہے۔
فلم کے ہدایتکار آپوروا لاکیا نے وضاحت کی کہ یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا۔ ابتدا سے ہی ہم نے دو عنوان رجسٹر کیے تھے ، بیٹل آف گلوان اور ماتربھومی۔ جیسے جیسے فلم کی تیاری آگے بڑھی، ہمیں احساس ہوا کہ یہ صرف جنگ کی کہانی نہیں ہے۔ فلم کا نام تبدیل کرنے کا مقصد چین مخالف مناظر کو کم کرنا تھا۔فلم کے ٹیزر پر چین میں تنقید سامنے آئی۔