انیل کپور نے متنازعہ فلم دھریندر 2 میں کام نہ کرنیکی وجہ بتا دی
ممبئی(آئی این پی)بالی ووڈ اداکار انیل کپور نے متنازعہ فلم دھریندر کے سیکوئل میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتا دی۔
انیل کپور نے انکشاف کیا ہے کہ فلمساز آدتیہ دھر نے انہیں فلم میں کیمیو کے لیے پیشکش کی تھی،مجھے یہ پیشکش پسند تھی لیکن میں اس سے پہلے ہی ایک پروجیکٹ کے لیے معاہدہ طے کر چکا تھا۔ اداکار نے کہا کہ صرف ٹیلنٹ ہی انسان کی کامیابی کو یقینی نہیں بناتا بلکہ پیشہ ورانہ وعدوں کا احترام بھی بہت ضروری ہے۔ سوشل میڈیا پر اب قیاس آرائیاں ہیں کہ انیل کی جگہ فلم میں عمران ہاشمی انٹری دیں گے۔