فلک ناز کی پروڈکشن ہاؤس کے عجیب مطالبے پر شدید تنقید

فلک ناز کی پروڈکشن ہاؤس کے عجیب مطالبے پر شدید تنقید

ممبئی(شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ فلک ناز نے ایک پروڈکشن ہاؤس کے عجیب مطالبے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔34 سالہ فلک ناز نے انکشاف کیا کہ۔۔۔

 ایک پروڈکشن ہاؤس نے مجھے ڈرامے میں کام دینے سے پہلے کنڈلی یعنی برتھ چارٹ طلب کیا۔ اداکارہ نے اس رجحان پر تنقید کی اور کہا کہ آپ خدا تو نہیں ہیں۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بتایا جائے کہ کیا بھارتی پروڈیوسرز کوئی عالمی ہٹ سیریز جیسے پروجیکٹ بنا رہے ہیں، جو اس قدر غیر معمولی طریقے اختیار کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں