ٹوئنکل کھنہ نے بھارت میں گیس کے بحران کا حل ڈھونڈ لیا

ٹوئنکل کھنہ نے بھارت میں  گیس کے بحران کا حل ڈھونڈ لیا

ممبئی (آئی این پی)بھارت میں جاری گیس بحران اور ایل پی جی سلنڈر کی قلت پر اداکار اکشے کمار نے ردعمل دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی اہلیہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنہ نے پہلے ہی دو انڈکشن اسٹووز خرید لیے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکشے نے کہا کہ انہیں اب تک کوئی مسئلہ پیش نہیں آیا، لیکن ٹوئنکل نے احتیاطا انڈکشن اوون خرید لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ آلات گھر پہنچے ہیں یا نہیں، مگر آرڈر ضرور دیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں