شاہ رخ خان کا ایک بار پھر رومانوی کرداروں پر غور

شاہ رخ خان کا ایک بار پھر رومانوی کرداروں پر غور

ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان مسلسل ایکشن فلموں کے بعد ایک بار پھر رومانوی کرداروں پر غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے اگلے بڑے پروجیکٹ کے لیے رومانوی صنف کی جانب توجہ مرکوز کر رہے ہیں، انہیں آنے والی فلم کنگ کے بعد ایک بڑے بجٹ کی کلاسیکی انداز کی، رومانوی فلم کی پیشکش کی گئی ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی فلم میں شاہ رخ خان کے پچھلے کرداروں کو دہرایا نہیں جائے گا، بلکہ یہ ان کی عمر کے لحاظ سے موزوں کہانی ہے جو پختہ محبت کے گرد گھومتی ہے ، جس میں جذباتی گہرائی اور ڈرامائی رنگ شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں