بابر اعظم سے متعلق افواہیں فنی لگیں :زباب رانا
کراچی (آئی این پی)اداکارہ زباب رانا نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے افواہوں پر کہا ہے کہ انہیں یہ سب مزاح لگتی ہیں۔
ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے اور بابر اعظم کے درمیان ایسا کچھ بھی نہیں تھا جیسا سوشل میڈیا پر چلایا جا رہا ہے ۔ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو مجھے یہ سب باتیں بہت فنی لگیں۔ مجھے سمجھ نہیں آئی کہ اس ویڈیو میں ایسی کون سی بات ہے جسے ہائی لائٹ کیا گیا۔