آسکرز کے بعد ہال کا حال دیکھ کر سوشل میڈیا پر تنقید
لاس اینجلس (آئی این پی)عالمی شہرت یافتہ ایوارڈ تقریب اکیڈمی ایوارڈز کے بعد ڈولبی تھیٹرز کی ایک وائرل تصویر نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا۔
جس میں ہال کی نشستوں پر کچرے کے ڈھیر دیکھے جا سکتے ہیں۔یہ تصویر فلمی ویب سائٹ کے ایڈیٹر میٹ نیگلیا نے شیئر کی ہے ، جس میں تقریب کے اختتام کے بعد تھیٹر کی نشستوں پر سنیکس کے خالی پیکٹس، بوتلیں اور دیگر کچرا بکھرا ہوا نظر آیا، جو آسکرز کی چمک دمک کے برعکس ایک مختلف منظر پیش کر رہا تھا۔رپورٹس کے مطابق مہمانوں کو نشستوں پر پاپ کارن، مٹھائیاں اور پانی کی بوتلیں فراہم کی گئی تھیں، تاہم بڑی تعداد میں یہ اشیا استعمال کے بعد وہیں چھوڑ دی گئیں۔