بھارت کی متنازعہ فلم دی کیرالہ سٹوری 2 نے ہنگامہ کھڑا کردیا

بھارت کی متنازعہ فلم دی کیرالہ سٹوری 2 نے ہنگامہ کھڑا کردیا

ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ کی متنازعہ فلم دی کیرالہ سٹوری کے بعد دی کیرالہ سٹوری 2 نے پھر سے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

فلم کے ٹریلرمیں ایک بار پھر مسلم مخالف مناظر دکھائے گئے ہیں جب کہ اسی فلم کو بنیاد بنا کر ایک تقریب میں شرکا نے مسلمانوں کے معاشی اور سماجی بائیکاٹ کا حلف بھی اٹھایا۔پہلے بھی مسلم مخالف فلم دی کیرالہ سٹوری پر شدید تنقید کی گئی تھی اور اس کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا جب کہ کئی حلقوں نے اس فلم کو پروپیگنڈا قرار دیا تھا۔سوشل میڈیا پر فلم کیخلاف شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں