کاشف خان کا بیٹیوں کی شادی بارے والدین کو مشورہ

کاشف خان کا بیٹیوں کی شادی بارے والدین کو مشورہ

کراچی (این این آئی) نامور کامیڈین کاشف خان نے بیٹیوں کی شادی سے متعلق والدین کو اہم مشورے دیدئیے ۔کاشف خان نامور کامیڈین اور ٹک ٹاکر ربیکا خان کے والد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی شادی میں پیسے سمجھداری سے خرچ کریں، زیادہ تر کپڑے اور زیورات مہنگے ہیں، اب آپ آسانی سے کپڑے کرائے پر لے سکتے ہیں کیونکہ انہیں صرف ایک دن کے لیے پہننا ہوتا ہے ۔کامیڈین نے والدین کو مصنوعی زیورات خریدنے کا بھی مشورہ دیا جو کہ خوبصورت ہوتے ہیں۔کاشف خان مزید کہا کہ شیندی جیسے ایونٹ اچھے ہوتے ہیں جو صرف ایک دن میں ہی سمٹ جاتے ہیں، شادی کو انجوائے کریں لیکن پیسہ سمجھداری سے خرچ کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں