دعا کریں میری بھی شادی ہوجائے ، ہانیہ عامر کی ویڈیو کال وائرل

دعا کریں میری بھی شادی ہوجائے ، ہانیہ عامر کی ویڈیو کال وائرل

لاہور (این این آئی)اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئی ہیں، اس بار وجہ ان کی ایک مداح کے ساتھ ہونے والی ویڈیو کال ہے ، جس کا مختصر کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر ایک خاتون مداح کے ساتھ نہایت دوستانہ انداز میں گفتگو کر رہی ہیں۔ مداح نے ان سے شادی کے بارے میں پوچھ لیا۔اس سوال پر ہانیہ عامر نے کہا کہ ابھی ان کی شادی نہیں ہوئی، اور مداح سے کہا کہ وہ ان کے لیے دعا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں