اے آئی کے ذریعے وال کلمر کی موت کے بعد فلم میں واپسی

اے آئی کے ذریعے وال کلمر کی موت کے بعد فلم میں واپسی

ممبئی( شوبز ڈیسک)ہالی ووڈ اداکار وال کلمر موت کے تقریباً ایک سال بعد نئی فلم میں نظر آئیں گے ، جہاں جدید اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی شکل، آواز اور انداز کو دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق وال کلمر اپریل 2025ء میں نمونیا کے باعث جان سے چلے گئے تھے ، فلم ایز ڈیپ ایز دی گریو As Deep as the Grave میں کاسٹ کیے گئے تھے ، مگر بیماری کے باعث وہ اپنی شوٹنگ مکمل نہیں کر سکے تھے ۔فلم کے رائٹر اور ڈائریکٹر کوئرٹے وورہیز نے بتایا کہ اداکار کو تبدیل کرنے کے بجائے جدید جنریٹو اے آئی کی مدد سے ان کا کردار مکمل کیا گیا، جس کے لیے ان کے خاندان اور اسٹیٹ کی باقاعدہ اجازت حاصل کی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں