دھرندھر2کی ریلیز کے حوالہ سے عدالت کا بڑا فیصلہ

دھرندھر2کی ریلیز کے  حوالہ سے عدالت کا بڑا فیصلہ

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم دھرندھر2 کی ریلیز کے حوالہ سے پائریسی کے خطرے کے پیش نظر عدالت نے اہم قدم اٹھایا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مدراس ہائی کورٹ نے ایک عبوری حکم جاری کرتے ہوئے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں اور کیبل آپریٹرز کو ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی اس فلم کو غیر قانونی طریقے سے نہ دکھائے اور نہ ہی انٹرنیٹ پر چلائے ۔ یہ حکم 15 اپریل تک نافذ رہے گا۔ عدالت نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس فیصلے سے کچھ کاروباری اداروں کے مفادات متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے پروڈیوسرز متاثرہ فریقین کو معاوضہ دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں