26 کلو وزن کم ہونے پر بونی کپور کو آنجہانی سری دیوی کی یاد آگئی

26 کلو وزن کم ہونے پر بونی کپور کو آنجہانی سری دیوی کی یاد آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ فلم پروڈیوسر بونی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنا 26 کلو گرام وزن کم کر لیا ہے ، ان کی آنجہانی اہلیہ سری دیوی انہیں اس نئے انداز میں دیکھتیں تو بہت خوش ہوتیں۔

اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں 70 سالہ بونی کپور نے ایک ایڈیٹ کی گئی تصویر شیئر کی، جس میں وہ سری دیوی کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں۔ اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے نہ صرف اپنے وزن میں ہونے والی کمی دکھائی بلکہ اپنے جذباتی سفر کی بھی ایک جھلک پیش کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں