دھروو کی فلسطین کے حق میں آواز نہ اُٹھانے پر پریانکا پر تنقید
لاہور(شوبز ڈیسک)ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈم کے آسکرز کی تقریب میں فلسطین کے حق میں نعرہ لگانے پر ان کے ہمراہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو خاموش کھڑے رہنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
بھارتی یوٹیوبر دھروو راٹھی نے کہا کہ غیر جانبدار رہنا مطلبی ہونے کہ علامت ہے ، اگر آپ کے اپنے گھر کے اوپر بم نہیں گر رہے ، تو غیر جانبدار ہو کر یہ کہہ سکتے ہو کہ نہ تو میں جنگ کی حمایت کرتا ہوں اور نہ ہی میں جنگ کے خلاف ہوں، میں غیر جانبدار ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ انسانیت تب ظاہر ہوتی ہے جب آپ جنگ سے متاثرہ علاقوں سے بہت دور ہونے کے باوجود بھی صحیح مؤقف کی حمایت کرنے کا انتخاب کریں۔