27 سالہ ترکش فیشن انفلوئنسر کی پراسرار موت ہوگئی
استنبول(شوبز ڈیسک)ترکیہ کی معروف فیشن انفلوئنسر عائشہ گل ایراسلان کی اچانک اور پراسرار موت سے سوشل میڈیا اور مداحوں میں شدید صدمے کی لہر دوڑ گئی۔
27 سالہ عائشہ گل کو استنبول کے علاقے کاغیتھانے میں واقع ان کی رہائش گاہ پر بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔اہلخانہ کے مطابق جب وہ عائشہ سے رابطہ نہ کرسکے تو تشویش بڑھ گئی اور انہوں نے متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ابتدائی معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کردی۔