ندا یاسر کے عید لک اور وِگ پر شدید تنقید

ندا یاسر کے عید لک اور وِگ پر شدید تنقید

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی عید سپیشل لک کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

عید پروگرام کے دوران ندا یاسر نے سرخ رنگ کا ریشمی لباس زیب تن کیا، انہوں نے بالوں کو وِگ کی مدد سے بن کی شکل دی جبکہ ماتھے پر ٹِکا اور ہیڈ جیولری کے ذریعے روایتی انداز اپنانے کی کوشش کی۔ صارفین نے وِگ کے استعمال کو غیر فطری قرار دیا، جبکہ بعض نے لباس کے انداز کو ٹی وی نشریات کے لیے نامناسب کہا۔کچھ افراد کا کہنا تھا کہ ندا یاسر کو اپنی عمر کے مطابق فیشن اپنانا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں