ماں کی قسم ،کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کر ائی:علیزے شاہ

ماں کی قسم ،کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کر ائی:علیزے شاہ

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری کروانے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی۔

علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹا سٹوری پر لکھا کہ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے ، لیکن مجھے امید ہے کہ صرف انسٹاگرام پر چند ویوز حاصل کرنے کے لیے مجھ پر الزام لگانے کے لیے اللّٰہ آپ کو کوئی سبق نہ سکھائے ۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں کئی بار کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہوں گی، اپنی ماں کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ بس ڈپریشن کی وجہ سے 2 ماہ میں میرا 20 کلو وزن کم ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں