ترک اداکارہ ہانڈے ارچل منشیات کیس میں زیرِ حراست
استنبول(شو بزڈیسک)ترکیہ میں منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران اداکارہ ہانڈے ارچل سمیت شوبز، سپورٹس اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
استنبول پراسیکیوٹرز کی جانب سے مجموعی طور پر 16 افراد کے خلاف حراستی احکامات جاری کیے گئے، جن میں نمایاں ناموں میں سابق فٹبال کلب صدور فکریت اورمن اور براق الماس بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو استنبول نارکوٹکس کرائم ڈویژن نے تحویل میں لیا۔ کارروائی کا مقصد معاشرتی اقدار اور خاندانی نظام کا تحفظ ہے۔