خوف ہے کوئی شہرت کیلئے مجھ سے شادی نہ کرے :ریشم

 خوف ہے کوئی شہرت کیلئے مجھ سے شادی نہ کرے :ریشم

لاہور(آئی این پی)اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ مجھے خوف ہے کہ کوئی محض شہرت کے لیے مجھ سے شادی نہ کرے۔ ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریشم نے بتایا کہ میں طویل عرصے سے مسلسل کام کر رہی ہوں۔

ایک خود مختار اور محنتی خاتون ہونے کے ناطے میں شکر گزار ہوں، تاہم مجھے لگتا ہے میری قسمت میں کسی مرد کی کمائی نہیں۔ ریشم نے کہا کہ وہ ہمیشہ یہ سوچتی رہیں کہ زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے پر شادی ہو جائے گی، جو تاحال ممکن نہیں ہو سکی،میں ایک اچھے انسان سے شادی کرنا چاہتی ہوں جو کھلے دل سے مجھے مالی وسائل فراہم کرے تاکہ میں رقم کو لنگر اور دیگر فلاحی کاموں پر خرچ کر سکوں کسی ایسے شخص کے ساتھ زندگی گزارنے کا تصور نہیں کر سکتی جو چند دن کی شہرت کے بعد مجھے چھوڑ دے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں