پہلی عید پر سسرالیوں نے منہ ہی نہ لگایا : بشری انصاریٰ
کراچی (آئی این پی) سینئر اداکارہ بشری انصاری نے سسرال میں پہلی عید کے تجربات کے بارے میں بتادیا۔
ایک شو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سسرال میں گزری اپنی پہلی عید کے بارے میں بتایا کہ وہاں کسی نے منہ ہی نہیں لگایا، ان کے گھروں میں ہنسی مذاق کا رجحان بالکل نہیں تھا۔اداکارہ نے بتایا کہ میرے سسرال والے نہ تو ہنستے تھے اور نہ ہی بات کرتے تھے، بس کھانا تیار کر کے سامنے رکھ دیتے تھے، مطلب یہ ہے کہ وہ خاموش طبیعت کے لوگ تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہاں اگر بہن بھائی ایک دوسرے سے 25 سال بعد بھی ملتے تھے تو ایک دوسرے کو ہاتھ ملا کر نہیں بلکہ دور سے ہی سلام کرتے تھے۔ بشری انصاری نے کہا کہ وہ لوگ برے نہیں تھے لیکن بہت خشک مزاج تھے۔