متنازعہ بھارتی فلم دھرندر 2 بھارت میں ہی تنازعات کا شکار
ممبئی(شوبز ڈیسک)پاکستان مخالف متنازعہ فلم دھرندر 2 بھارت میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔ فلم کے ایک منظر میں سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر فلم ساز اور اداکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی ہے۔
ممبئی کے ملند پولیس سٹیشن میں گرجوت سنگھ کِیر نے شکایت درج کروائی اور کہا کہ ایک کردار کو سگریٹ پیتے اور مقدس گربانی پڑھتے دکھانا ناقابلِ قبول ہے ۔ گربانی محض مکالمہ نہیں بلکہ مقدس کلام ہے، جسے اس طرح پیش کرنا جہالت اور بے حسی کی انتہا ہے۔