زارا اکبر کو ڈرامہ سیریل کی پیشکش، بیل منڈھے نہ چڑھی
لاہور( شوبزڈیسک ) یوکے میں مقیم اداکارہ زارا اکبر کو کراچی میں بننے والی ایک ڈرامہ سیریل میں کام کی پیشکش ہوئی ہے تاہم معاوضے کی وجہ سے معاہدے کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی۔
بتایا گیا ہے کہ کراچی کے ایک نجی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے یوکے میں مقیم اداکارہ زارا اکبر سے رابطہ کر کے انہیں ڈرامے میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی جس پر اداکارہ نے نیم رضا مندی کا بھی اظہار کیا تاہم معاوضے کے معاملے پر بات چیت طے نہیں ہوسکی جس کے بعد اداکارہ نے پراجیکٹ میں کام کرنے سے معذرت کر لی ہے۔