شوبز میں سوچ سے بڑھ کر پذیرائی ملی:رباب ہاشم
کراچی (آئی این پی )میزبان و اداکارہ رباب ہاشم کا کہنا ہے کہ انہیں شوبز میں اپنی سوچ سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے محض 10 سال کی عمر میں بچوں کے ایک پروگرام سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 16 سال کی عمر میں پہلی سپورٹس میزبان بنی تھیں۔ ان کے مطابق 20 سال کی عمر سے قبل ہی انہوں نے اداکاری شروع کردی تھی شوبز میں مجھے میری سوچ سے بڑھ کر پذیرائی حاصل ہوئی جس کی بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے ۔