روما ریاض کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی
لاہور(آئی این پی)سال 2025 میں مس یونیورس پاکستان کا تاج پہننے والی روما ریاض اس سال کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔
ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے روما ریاض نے تصدیق کی کہ وہ کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوں گی اور ساتھ ہی ایکسپیڈیشن گالا کی میزبانی بھی کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس عالمی فلمی میلے میں پاکستان کی نمائندگی پر فخر محسوس کررہی ہیں۔روما ریاض کانز میں مختلف فیشن ڈزائنرز کے ملبوسات میں نظر آئیں گی۔