شاہ رخ خان مکمل اداکار ہر میدان میں کام کیا:راجپال یادیو
ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ کامیڈین اداکار راجپال یادیو نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان مکمل اداکار، تھیٹر، ٹی وی اور فلم ہر میدان میں کام کیا ہے ،فلم اوم شانتی اوم میں غلط فہمی کے باعث کام نہیں کرسکا۔
راجپال یادیو نے کہاکہ یہ ایک غلط فہمی تھی جس کی وجہ سے مجھے منفی انداز میں پیش کیا گیا، لیکن بعد میں معاملات ٹھیک ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ فلم بلو کے سیٹ پر شاہ رخ خان نے مجھے گلے لگا کر اس غلط فہمی کو ختم کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مکمل اداکار ہیں۔