مرکزی اداکار سپورٹنگ کاسٹ سے بات تک نہیں کرتے :راجیش کمار

مرکزی اداکار سپورٹنگ کاسٹ سے بات تک نہیں کرتے :راجیش کمار

بھارتی فلموں اور ٹیلی ویژن کے اداکار راجیش کمار نے بالی ووڈ کے طبقاتی نظام کے بارے میں کہا کہ اہم رول کرنے والے ہیرو اکثر سپورٹنگ کاسٹ کے ساتھ ریہرسل اور بات کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔۔۔

 جس کی وجہ سے اداکاری میں ہم آہنگی پیدا نہیں ہوتی۔ راجیش کمار نے کئی فلموں میں بڑے اداکاروں کے ساتھ بطور معاون اداکار کام کیا اور اپنی اداکاری سے فلموں میں ایک تاثر چھوڑا۔ راجیش کا کہنا تھا کہ فلم کے سیٹ پر اکثر صرف چند لوگ ہی اہم فیصلے کرتے ہیں، جن میں ہدایتکار، سنیماٹوگرافر، فلم کا ہیرو اور فلم کا لکھاری شامل ہوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں