پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا:بینیتا ڈیوڈ

پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا:بینیتا ڈیوڈ

کراچی (این این آئی)اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے کہا کہ پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ،ہمیں مکمل آزادی ہے۔

 ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ پاکستان میں مسیحی برادری ناصرف اپنے مذہبی تہوار جیسے کرسمس اور ایسٹر مناتی ہے بلکہ عیدالفطر اور عیدالاضحی بھی جوش و خروش سے مناتی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہم مسیحی 4عیدیں مناتے ہیں اور تمام مذہبی و ثقافتی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔بینیتا ڈیوڈ نے کہا کہ پاکستان میں مجھے اپنے عقائد کے تحفظ، عزت اور روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرے شوہر بھی اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ ٹی وی پروگرامز میں ہمارے مذہب سے متعلق غیر ضروری یا عجیب سوالات کئے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں