مجھے کافر قرار دیدیاگیا، حمزہ عباسی کا حیران کن انکشاف
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی زندگی کے ایک نہایت حساس اور چونکا دینے والے تجربے کا ذکر کیا ہے ، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔۔۔
ایک پوڈکاسٹ کے دوران جب ان سے آخرت، اللہ اور ایمان کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ ان تمام چیزوں پر یقین رکھتے ہیں، لیکن چونکہ انہوں نے اللہ کو دیکھا نہیں، اس لیے سو فیصد یقین کے ساتھ دعویٰ نہیں کرسکتے ۔ ان کے بقول یہی جملہ ان کے لیے مشکل کا باعث بن گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس بیان کے بعد انہیں متعدد وارننگ کالز موصول ہوئیں اور کچھ لوگوں نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو چکے ہیں۔اداکار کے مطابق بعض افراد نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ معافی مانگیں، دوبارہ کلمہ پڑھیں اور حتیٰ کہ اپنا نکاح بھی دوبارہ کریں۔